جمنا کے كھادر میں عالمی ثقافتی تقریب کا انعقاد کر رہے شری شری روی شنکر کے ادارے آرٹ آف لونگ نے آج نیشنل گرین اتھارٹی (این جی ٹی)کے سامنے اپیل دائر کرکے اس پر لگائے گئے پانچ کروڑ روپے کے جرمانے کی ادائیگی کے لئے چار
ہفتے کا وقت طلب کیا ہے۔
اے او ایل نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اس پرعائد کردہ پانچ کروڑ روپے کی رقم کی ادائیگی آج شام پانچ بجے تک کرنے کی وہ اہل نہیں ہے۔
اس جرمانہ کی ادائیگی کے لئے کم از کم چار ہفتے کا وقت دیا جانا چاہئے۔